کراچی (جنگ نیوز) اڈیالہ میں ملاقاتوں کا دِن آگیا، مگر منگل والے ہنگاموں کے بعد سب کی نظریں اُسی طرف لگی ہیں۔ دوسری طرف عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہورہی ہے لہٰذا پاکستانیوں کو اَب بجلی کے ساتھ پٹرول بھی سستا چاہیئے۔ اِدھر غیر ملکی اسٹار بھی پہنچ گئے، ٹریننگ بھی جاری ہے، سب بڑی لیگ کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9بجکر 5منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔