• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمتوں میں کمی، صنعتی ترقی اوربرآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی ، صنعتی ترقی اوربرآمدات میں اضافہ ہوگا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور انکو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔ معاشی استحکام، مہنگائی ، شرح سود میں کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ,بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔
اہم خبریں سے مزید