• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین واپسی دوسرا مرحلہ سست روی کا شکار، KP نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )افغان مہاجرین واپسی کا دوسرا مرحلہ سست روی کا شکار ہو گیا،صوبائی حکومت نے جبری بے دخلی کے لیے وفاق سے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور 10اپریل تک مہلت مانگ لی ، ذرائع کے مطابق، 11اپریل سے جبری انخلاء کے عمل کے آغاز کا امکان ہے۔ملک میں اس وقت 8 لاکھ افغان سیٹیزن شپ کارڈ ہولڈرز مقیم ہیں، اور وفاقی حکومت نے ان کی واپسی کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم، صوبائی حکومت کو اس عمل میں فنڈز کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث انخلا سست روی اور تاخیر کا شکار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سےافغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک 153 افراد افغانستان جا چکے ہیں ،2 اپریل کو 27 افراد نے طورخم کے راستے واپسی اختیار کی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 77 ہزار 434 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید