• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی استحکام اور اچھی گورننس کے بغیر معیشت سنبھل نہیں سکتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے کہ کیا اس اقدام سے معیشت میں ترقی کی راہ ہموار ہوسکے گی؟ تجزیہ کار مظہر عباس، شہزاد اقبال اور محمل سرفراز نے اس اقدام کو مثبت قرار دیا لیکن خبردار کیا کہ سیاسی استحکام اور اچھی گورننس کے بغیر معیشت سنبھل نہیں سکتی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی فیول لیویزبڑھانے اور دوسرے اقدامات کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی مگر مستقل اصلاحات نہ ہوئیں تو بحران پھر پیدا ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید