• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تحریک شروع کررہے ہیں، آفاق احمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے مسائل کے حل کرنے کی جدوجہد کا آغاز کرنے کے لیے تحریک شروع کررہے ہیں،12اپریل کو ملیر، ڈیفینس ، لانڈھی ، کورنگی ،لیاقت آباد، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد سے ہمارے نمائندے نکلیں گے، میں یوپی موڑ پر انھیں جوائن کروں گا12 اپریل کو لوگ سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، اس ہی روزیوپی موڑ نیو کراچی میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سمن آبادگلبرک چورنگی پر آفس قائم کیا گیا ہےجس کاافتتاح6 اپریل کو ہوگاجہاں سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ، ہمارےپرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے سے احتیاط کیاجائے۔ یہ بات آفاق احمد جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے ۔جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں مرے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے۔ حادثات پر حادثات ہورہے ہیں حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا،جو لوگ جاں بحق ہوئے۔ ان کی تکالیف زیادہ ہیں۔ مجھے بھی گرفتار کیا گیا لیکن ہماری تکلیف کچھ نہیں ،انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں بچوں کے سامنے باپ کو مار دیا گیا بچہ اپنے باپ کو بچانے کے لیے پتھر سے مقابلہ کررہا تھا، کسی کارکن کو پکڑنا ہو تو زمین کھود کر نکال لیتے ہیں لیکن اسٹریٹ کر منلزپکڑے نہیں جاتے،پیپلز پارٹی بدترین اور بدعنوان پارٹی ثابت ہوئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید