لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مختلف تقریبات سے خطااب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کا درآمدی مال پر ٹیکسوں اور ٹیرف میں اضافہ پوری دُنیا کی معیشت کے لیے تباہ کرے گا ،لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ کے عوام بدامنی، بدترین اور ظالمانہ اسلوبِ حکمرانی اور اپر سندھ کے عوام کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں غیرمحفوظ اور پریشان ہیں ، پی پی پی مسلسل اقتدار کے ذریعے کرپشن، لُوٹ مار اور عوام پر وڈیروں کے ذریعے تسلط کو مضبوط کررہی ہے لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور کسانوں کے مسائل خصوصاً گندم کے کاشتکاروں کو درپیش ہولناک مسائل پر 07 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔