• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہسپتال کی نجکاری کے خلاف 7اپریل کودھرنادیاجائیگا،گرینڈ ہیلتھ الائنس

لاہور(خصوصی نمائندہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا اجلاس جناح ہسپتال میں ہوا ،اجلاس میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے شرکت کی ۔اجلاس میں پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ جناح ہسپتال کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ حتمی فیصلہ کیا گیا کہ 7 اپریل کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔جس میں نجکاری کے خاتمے تک تمام تنظیمیں دھرنا دیں گی۔
لاہور سے مزید