• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی ، عید کی 3چھٹیوں میں 2ہزار سے زائد مریضو ں کوطبی سہو لتوں کی فراہمی

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیدالفطر کی 3 چھٹیوں کے دوران 2 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج و معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ دو سو سے زائد مریضوں کو داخل، 60 سے زائد مریضوں کی پرائمری انجیو پلاسٹی، 30 سے زائد مریضوں کی ایمرجنسی انجیو پلاسٹی، 27 مریضوں کی انجیو گرافی، 15 مریضوں کو عارضی پیس میکرز اور 8 مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کے مطابق ایمرجنسی میں 5830 جبکہ 809 ان ڈور مریضوں کی پیتھالوجی لیب رپورٹس شائع کردی گئیں۔
لاہور سے مزید