لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا اچانک دورہ کیا،او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر او پی ڈی کو کارکردگی بہتر بنانے کا آخری موقع دیا گیا۔وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل پر ایک اہل کار کو موبائل فون استعمال کرنے پر ہٹا دیا گیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں مریضوں کی آسانی کیلئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 4 مزید الٹراساؤنڈ مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں ر پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق بھی پہنچ گئے۔