لاہور(کرائم رپورٹرسے)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب میں عید کی تعطیلات کے دوران روڈ ٹریفک حادثات میں اضافے اور ان حادثات میں 85 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیاروں کو روڈ سیفٹی اقدامات اختیار کرنے اور موٹر بائیک کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رکھنے کی ترغیب دیں۔کیونکہ رفتار میں ہر کلومیٹر فی گھنٹہ اضافے کے ساتھ مہلک حادثے کا خطرہ 4 سے 6 فیصد بڑھ جاتا ہے ۔