• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے ہاتھوں باپ، مہندی کی رات دلہن، تلخ کلامی پر نوجوان قتل

لاہور،چوہنگ ( کرائم رپورٹر، کرائم رپورٹر سے ،نامہ نگار ) مختلف واقعات میں دلہن سمیت 3افراد قتل ہوگئے، لو ہا ری گیٹ کے علا قہ سوتر منڈی میں بیٹے حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر دھکا دے دیا ، جوزخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑگیا، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم کوحوالات میں بند کردیا،سندر کے علاقہ موہلنوال میں مہند ی کی رات بہنوئی نے دلہن کو قتل کردیاگیا، مہندی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد عائشہ اپنے کمرے میں جا کر سو گئی ورثاء کے مطابق علی الصبح نامعلوم افراد نے کمرے میں گھس کر فائرنگ کر کے عائشہ کو قتل کر دیا ، پو لیس کے مطابق وقوعہ مشکوک ہے ۔ مستی گیٹ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر نشہ میں دھت ملزم جمشید نے محلے دار نوید کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔
لاہور سے مزید