لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ پولیس لائنز سےانسپکٹر شبیہ رضا کو ایس ایچ او مصطفی آباد ، سب انسپکٹر نوید اسلم کو مصطفی آبادسے تبدیل کرکے جنرل ڈیوٹی تھانہ نیو انارکلی ،تھانہ جنوبی چھاؤنی سے سب انسپکٹر محمد اعتزاز عارف کو ت ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن ، سب انسپکٹر ہاشم افتخار کو مصطفی ٹاؤن سے پولیس لائنز رپورٹ کرنےکا حکم ا ٹی ایس آئی محمد اسحاق کوپولیس چوکی شیر شاہ سے انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ ،سب انسپکٹر ندیم علی کو پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا کاہنہ سے انچارج پولیس چوکی شیر شاہ ،سب انسپکٹر انصر نواز وحدت کالونی سے تبدیل کرکے ایس ایچ او باٹاپور ، انسپکٹر عبدالواحد کوباٹاپور سے ایس ایچ او وحدت کالونی ، تھانہ ڈیفنس اے سے سب انسپکٹر تنویر عمر کو انچارج چوکی ٹھوکر نیاز بیگ،تھانہ ڈیفنس اے سے سب انسپکٹر امان اللہ کو تبدیل کرکے انچارج چوکی پولیس پی سی ایچ ایس(فیکٹری ایریا) تعینات کردیا گیا ہے۔