لاہور(خصوصی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نیک شگون ہے مگر کیا ہی اچھاہو کہ آڈٹ کے ذریعے آئی پی پیز کی طرف سے مچائی گئی لوٹ مار کا حساب بھی لیا جائے اور غریبوںکی جیبوں سے نکالی گئی ہزاروں ارب روپے کی رقم عوام کو بلوں کی صورت میں واپس کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نظریاتی نے ہمیشہ مہنگی بجلی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔