لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الفطر کے ایام میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے۔ موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے عید الفطر پُر امن گزری۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی، پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) نے مارچ میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.7 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 629 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ۔ آئی جی نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں۔