• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 469قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں 469قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائی۔صدر مملکت کی جانب سے سزا معافی پر 1789اسیران کو فائدہ ہوا۔ان میں سے 1606اسیران کی سزا میں 6ماہ کمی ہوئی جبکہ 183رہا ہوئے۔مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی سے 281اسیران رہا ہوئے،ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔مخیر حضرات اور اداروں نے زکوۃ کی مد میں قیدیوں کی دیت، ارش، دمان اور جرمانے کی رقوم ادا کیں۔
لاہور سے مزید