راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں 7کارروائیوں میں 8 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ مالیت کی208 کلو 643گرام منشیات برآمد کرکے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا ،راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ،راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں ایک اور کارروائی میں دوحہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2 عدد کمپیوٹر ٹیبلوں میں چھپائی گئی 996 گرام آئس برآمد ہوئیکراچی پورٹ سے دبئی جانیوالی کھیپ میں 164 کلو 160 گرام آئس برآمد کرلی گئی ، کوئٹہ میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 4 کلو 6 گرام آئس برآمد ہوئی ۔