• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش کالج مری میں سیشن 2025 کیلئے چھٹی جماعت کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ

اسلام آباد (نیو زرپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری میں سیشن 2025 کے لیے چھٹی جماعت کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں ایئر مارشل (ر) خداد اد خان، ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب ، پرنسپل محمد اعظم اور وائس پرنسپل شریک تھے۔ اس موقع پر طلبہ کے انٹرویوزلیے گئے اور بنیادی طبی معائنہ بھی کیا گیا ۔انٹرویو پینل نے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے چمکتے ستاروں کو خوش آمدید کہا ۔ آغوش کالج مری کے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبہ 13 اپریل کو آغوش کالج مری کا حصلہ بنیں گے۔
اسلام آباد سے مزید