راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں اور3نوعمر لڑکوں سمیت 7افراد کو اغواکرلیاگیا، تھانہ رتہ امرال کو شاہد سعید نے بتایا کہ میری بیوی (ع) بی بی کو کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ نصیرآباد کو بوستان نے بتایا کہ سائل کے حقیقی بھائی زعفران کو19 فروری صبح ساڑھے 10 بجے نیو چاکرہ روڈ ایک پمپ سے اغوا کرلیا گیا روڈ پر موجود د کانداروں نے دیکھا کہ سائل کا بھائی کام پر جارہاتھا کہ ایک عدد ویگو ڈا آیا جس میں 4 سے 5 آدمی باوردی تھے جومیرے بھائی کو زور زبردستی اُٹھا کر لے گئے ۔تھانہ نصیرآباد کو عمر علی نے بتایا کہ میرا بھائی سعید اللہ بعمر 28 سال شام 7 بجے سے گھر سے گیا جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے تا حال واپس نہ آیا ۔تھانہ سول لائنزکو سید امتیاز علی شاہ نے بتایاکہ میرا رشتہ دار ذیسران بعمر 15 سال گم ہوگیا ہے۔تھانہ سول لائنزکو محمد اکرام خان نے بتایا کہ جب میں رات دس بجے واپس آیا تو میری بیوی گھر میں موجود نہ تھی زیور اور اپنے کپڑے بھی وہ ہمراہ لے گئی ہے ۔