• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے 4 وارڈنزکوسینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پرترقی

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے 4ٹریفک وارڈنزکوسینئرٹریفک وارڈن کے عہدے پرترقی دے دی گئی ،ڈی آئی جی ایسٹیلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کوبھیجی گئی یادداشت کے مطابق 27مارچ کوہونے والی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے 4ٹریفک وارڈنزدانش نذیر ،ظہیراحمد،محمدعرفان اور راحیل رفیق بٹ کو گریڈ 16میں سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید