راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گینگ کے ملزمان الیاس اور سلیمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیاہے ۔