اسلام آباد(جنگ نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد نعیم جان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئیسکو کی فیلڈ فارمیشنز نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران معزز صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا وعدہ پورا کیا جس پر آئیسکو افسران اور عملے کی کاوشیں یقینی طور پر لائق تحسین ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صارفین نے عبادات اطمینان سے ادا کیں اور عید بھی بغیر کسی پریشانی کے منائی۔