راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب میں سرکاری سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کو آؤٹ سورس کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔پنجاب بھر میں4789مزید سکول اور 971بنیادی مراکز صحت آؤٹ سورس کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے بیس نئے بنیادی مراکز صحت دوسرے مرحلے میں آؤٹ سورس ہوں گے۔جن میں پانچ تحصیل راولپنڈی،سات گوجرخان،دو کلر سیداں،ایک مری،دو کہوٹہ،دو کوٹلی ستیاں کے بی ایچ یو شامل ہیں۔