• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون پولیس اہلکار منشیات کیساتھ پکڑی گئی

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست پنجاب میں سینئر خاتون کانسٹیبل امندیپ ہیروئن کے ساتھ پکڑی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون پولیس اہلکار سے 17.71 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی جس کے بعد اسے نوکری سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

خاتون پولیس اہلکار کو خفیہ اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا، اس موقع پر ان کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر بھی کافی مشہور ہیں۔

وہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک بھی رہتی ہی جہاں ان کے 37 ہزار فالوورز ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید