امریکی قومی سلامتی سے تعلق رکھنے والے کئی اعلیٰ حکام کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے برطرف کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد اعلیٰ حکام کی برطرفی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی حکام کو فارغ کرنے کے وقت آگاہ کیا گیا کہ انہیں ان کے پسِ منظر کی وجہ سے نکالا جا رہا ہے۔
فارغ کیے جانے والے اہلکاروں میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینیئر حکام ڈیوڈ فیتھ اور بریان والش قابل ذکر ہیں۔