• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد یونس کا مودی سے مفرور حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

بھارتی وزیراعظم مودی اور بنگلہ دیشی رہنما محمد یونس کی جمعہ کو بینکاک میں ملاقات ہوئی(تصویر سوشل میڈیا)۔
بھارتی وزیراعظم مودی اور بنگلہ دیشی رہنما محمد یونس کی جمعہ کو بینکاک میں ملاقات ہوئی(تصویر سوشل میڈیا)۔

بنگلادیش کے عبوری رہنما محمدیونس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بنگلا دیش سے مفرور ہونیوالی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی اور بنگلادیش کےعبوری رہنما محمد یونس کی  بینکاک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر محمد یونس نے مودی سے بنگلا دیش سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد مستقل طور پر بنگلادیش کی عبوری حکومت پر غلط اور اشتعال انگیز الزامات لگاتی رہتی ہیں۔ بھارت حسینہ واجد کو ایسے بیانات دینے سے روکے۔ 

بنگلہ دیشی رہنما محمد یونس کے پریس آفس کے مطابق اس موقع پر مودی نے بنگلادیش میں کسی مخصوص جماعت کی حمایت سے انکار کیا۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی اور محمد یونس نے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر بات کی۔ 

بھارتی خارجہ سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے جمہوری، مستحکم، پُرامن، جامع اور تعمیری بنگلادیش کی حمایت پر زور دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید