امریکی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سمیت دیگر عہدیداروں کی برطرفی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہمیشہ ان لوگوں کو نکالیں گے جو فائدہ اٹھانے والے ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسے لوگ نکالیں گے جو ہمیں پسند نہیں، جن کی وفاداریاں کسی اور کے ساتھ ہوسکتی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں ڈائریکٹر فار انٹیلی جنس برائن والش بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کا مزید کہا کہ لیجسلیٹو افیئر ڈائریکٹر تھامس بوڈرے اور ٹیکنالوجی اور نیشنل سیکیورٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ فیتھ بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یمن پر امریکی حملوں کے لیے این ایس اے کے سوشل میڈیا گروپ میں صحافی کو شامل کیے جانے کے معاملے کے بعد برطرفیاں کی گئی ہیں۔