• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کا بھاؤ 6.20 فیصد کم ہوا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.15 ڈالر کم ہو کر 62.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

برینٹ کا بھاؤ 5.77 فیصد کم ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کم ہو کر 66.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت امریکی ٹیرف اور اوپیک کے پیداوار بڑھانے سے گری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف نے خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو گرایا ہے۔ 

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ڈبلیو ٹی آئی کا بھاؤ 4.15 ڈالر کم ہوکر 62.80 ڈالر ہو گیا ہے۔ برینٹ کا بھاؤ 4.05 ڈالر کمی کے بعد 66.09 ڈالر ہو گیا ہے۔

ماہرین سمجھتے ہیں کہ امریکی ٹیرف سے کساد بازاری کے خدشات بڑھے ہیں جس سے خام تیل کی طلب کم ہوگی۔ 

دوسری جانب اوپیک نے مئی میں طے شدہ کوٹہ سے زائد یومیہ تیل پیدا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے قیمت مزید گرسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید