• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشی نظریات کیلئے مشہور لورا لومر کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد 3 اہم سرکاری اہلکار برطرف


امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) اور سائبر کمانڈ کے سربراہ جنرل ٹموتھی سمیت 6 اہم عہدیداروں کو اچانک برطرف کر دیا گیا۔

امریکی اخبار کے مطابق انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے ہٹایا گیا ہے ایک امریکی اہلکار کے مطابق دائیں بازو کی سرگرم کارکن لورا لوومر نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

لورا لوومر، جو 9/11 حملوں کو "اندرونی سازش" قرار دینے والی بے بنیاد تھیوری کی حامی ہیں، قومی سیکیورٹی کونسل پر غیر معمولی اثر و رسوخ رکھتی دکھائی دیتی ہیں۔

جنرل ٹموتھی کے نائب وینڈی نوبل کو بھی عہدے سے ہٹا کر ممکنہ طور پر پینٹاگون میں نئی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ 

امریکی سائبر کمانڈ کے نائب لیفٹیننٹ جنرل ولیم ہارٹ مین کو این ایس اے کا عبوری سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید