واشنگٹن (اے ایف پی) ایک غیر منافع بخش گروپ نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے خلاف رواں سال کے اوائل میں چین سے تمام درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے لیے ہنگامی اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر مقدمہ دائر کردیا۔مقدمہ یکم فروری سے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی قانونی حیثیت کے خلاف ہے، نہ کہ بدھ کو اعلان کردہ ٹیرف کے وسیع سیٹ کے،جس میں دنیا بھر میں متعدد امریکی اتحادیوں اور تجارتی شراکت داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر منافع بخش نیو سول لبرٹیز الائنس نے فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا فروری کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے،جو 1977 کے ایک قانون پر مبنی ہے، جس میں صدر کو اقتصادی ایمرجنسی کے دوران وسیع اختیارات دینے گئے تھے۔