• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی معاشی پالیسی، 66 فیصد حمایت سے دستبردار ہوگئے

کراچی (جنگ نیوز) وال اسٹریٹ کے بڑے ناموں کے فوربز کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگ جو ٹرمپ کے معاشی وعدوں کی حمایت کرتے تھے، اب اس سے کنارہ کش ہو گئے ہیں اور اکثریت صدر کی معاشی پالیسیوں سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے۔ سروے کے مطابق وال اسٹریٹ کے 50بڑے رہنماؤں میں سے 72فیصد نے ٹرمپ کے معاشی منصوبے کو غیر مؤثر قرار دیا، اور 66 فیصد ان کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتے۔ جنوری میں ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنے والوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ اب ان سے دستبردار ہو گئے ہیں، اور 54 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منصوبے کے نفاذ میں ناکام ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید