• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو مسئلہ نہیں، مقدر میں چوتھی شادی ہے تو ضرور کروں گی: نشو بیگم

چوتھی شادی کا عندیہ دینے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر لب کشائی کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ فی الحال چوتھی شادی نہیں کی لیکن اگر کرنا چاہوں تو کر بھی سکتی ہوں کیونکہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

حال ہی میں نشو بیگم نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور کے ساتھ ساتھ اپنی چوتھی شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ آپ چوتھی شادی کرنے والی ہیں، جبکہ بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ نے چوتھی شادی کرلی لیکن اسے منظر عام پر نہیں لے کر آئیں۔ اس میں کتنی حقیقت ہے؟

نشو بیگم نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی تک چوتھی شادی نہیں کی، بلکہ شادی کی موصول ہونے والی تمام پیشکش سے انکار کر رہی ہوں کیونکہ ابھی میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ فی الحال خود کو کسی رشتے میں محدود نہیں کرنا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بُرا وقت بتا کر نہیں آتا، اگر میری قسمت میں چوتھی شادی لکھی ہے تو ہوجائے گی یہ تو اللّٰہ کے کام ہیں۔ اگر مقدر میں شادی ہے تو ضرور کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح معاشرے ہزاروں برائیاں موجود ہیں لیکن پھر بھی لوگ اداکاری کو سب سے زیادہ برا سمجھتے ہیں اسی طرح شادی کرنا بھی کوئی بری بات نہیں ہے۔ سعودی عرب جیسے ملک میں عورتوں کی دس دس شادیاں ہوجاتی ہیں۔ وہاں تو عورت یہاں بیوہ ہوئی یا اس کی طلاق ہوئی فوراً اس کی دوسری شادی کروا دی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں نکاح کو مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔

نشو بیگم کا کہنا ہے کہ ہمارے دین میں اس کی اجازت ہے، اگر مقدر میں ہوا تو چاتھی شادی کرکے دکھاؤں گی۔ ایسا نہیں ہے کہ زائد العمری کی وجہ سے رشتے نہیں ملتے، جس طرح رکھا کو ابھی بھی رشتے موصول ہوتے ہیں اسی طرح مجھے بھی آتے ہیں لیکن ابھی میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، بلکہ جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی کرلوں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بچوں کو میری شادی سے کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970ء میں انعام ربانی کے ساتھ ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور اس جوڑی کے درمیان 1976ء میں طلاق ہو گئی۔

اداکارہ نے 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو کہ 1982ء میں انتقال کر گئے تھے۔

بعد ازاں نشو بیگم نے 1986ء میں ہدایت کار جمال پاشا کے ساتھ شادی کی جو 2019ء میں انتقال کر گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید