• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی ذمے داریاں نبھانے میں کیارا کا سپورٹنگ ایکٹر ہوں: سدھارتھ ملہوترا

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بطور والد ذمے داریوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے خود کو اپنی اہلیہ کیارا اڈوانی کا سپورٹنگ ایکٹر (معاون اداکار) قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں اپنی بیٹی کے بارے میں بات کی اور اس بارے میں بتایا ہے کہ اس نے ان کی اور کیارا اڈوانی کی زندگیوں کو کیسے بدل دیا ہے۔

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی اس سال 15 جولائی کو بیٹی کے والدین بنے ہیں۔

کپل شرما کے نیٹ فلکس پر شو میں سدھارتھ نے کہا کہ ہمارا شیڈول مکمل طور پر بدل گیا ہے، میں ابھی صبح صبح وہیں سے آیا ہوں، چاہے بیٹی کے کھانے پینے کا خیال رکھنا ہو یا اس کے سونے کا معمول ہو، آج کل ہم راتوں کو دیر تک بیٹی کی وجہ سے جاگ رہے ہیں اسے رات کو 3، 4 بجے فیڈنگ کرائی جاتی ہے۔

سدھارتھ نے کہا کہ میں تو بطور سپورٹنگ ایکٹر کردار ادا کر رہا ہوں، جو صرف وہاں پر کھڑے ہو کر یہ سب دیکھ رہا ہوتا ہے، اصل ذمے داری کیارا نبھا رہی ہوتی ہیں۔

جب ارچنا پورن سنگھ نے ان سے ڈائپر بدلنے کی ذمے داریاں نبھانے سے متعلق سوال کیا تو سدھارتھ نے اس بات کا اقرار کیا۔

سدھارتھ، جھانوی کپور، سنجے کپور، منجوت سنگھ اور عنایت ورما کے ساتھ تشار جلوٹا کی ہدایت کاری میں اپنی آنے والی فلم پرم سندری کی تشہیر کے لیے کپل شرما کے شو میں آئے تھے۔

فلم کل بھارت بھر کے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

کیارا حال ہی میں ایان مکھرجی کی فلم وار 2 میں جلوے بکھیرتی نظر آئی تھیں، جس میں ریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر ان کے ساتھی اداکار ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید