معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اسٹار فٹبالر ٹریوس کیلسی منگنی کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر ساتھ دیکھے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ کی مہنگی اور نایاب منگنی کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کو ایک نایاب اور قیمتی انگوٹھی پہنا کر پرپوز کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی منگنی کے بعد پہلی مرتبہ ایروہیڈ اسٹیڈیم آئے تھے۔
اس موقع پر ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی توجہ کا مرکز رہی۔
ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی میں 10 سے 20 قیراط کا نایاب اینٹیک کشن کٹ ہیرا جڑا ہے جو 18 قیراط سونے میں سیٹ کیا گیا ہے، یہ ڈیزائن 18ویں صدی کے انداز سے متاثر ہے۔
جیولری انفلوئنسرز اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انگوٹھی کی کم از کم قیمت 5 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر تک بنتی ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور اکثر تقریبات میں بیک وقت شرکت کرنے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔