• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل المیعاد منصوبہ تشکیل دیا ہے، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ

پشاور ( جنگ نیوز)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے 2030ء تک ایک طویل المیعاد منصوبہ تشکیل دیاہے۔اسلامی جمعیت طلبہ 2030تک سب سے بڑی منظم اور مقبول عام تنظیم بن کر ابھرے گی۔ 100فیصد تعلیمی اداروں میں دعوتی کام ہدف رکھاگیاہے۔ ہرسطح کے ذمہ داران اور کارکنان کے لیے موثر تربیتی نظام ماہر افراد کی تیاری ترجیحات میں شامل ہے۔ کارکنان جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علمی تیاری کریں۔ تنظیم اور دعوت کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیجئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں دو روزہ صوبائی ناظمین کیمپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی ناظم اسفندیار عزت نے کہاہے کہ نوجوانوان پر اسلامی جمعیت طلبہ کا سایہ کسی نعمت سے کم نہیں،جمعیت نوجوانوں کی فکری اور روحانی تربیت کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے. تعلیمی اداروں میں باطل نظریات نے آج کے نوجوانوں کو اسلام سے بیزارکیا اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں باطل نظریات کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں اور یہ جدوجہد جاری رکھیں گے.
پشاور سے مزید