کوئٹہ(سٹی ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا، جس سے شہری بلبلا اٹھے۔مقامی تاجروں شاہد علی جدون ‘ ساجد علی جدون عرف ماما ‘منیر احمد اور دیگر نے بتایا کہ بجلی کی 8 سے 12 گھنٹے تک اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ کیسکو نے اضافی لوڈشیڈنگ کو معمول بنا لیا ہے۔ باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی طویل بندش سمجھ سے بالا ہے موسم گرما کا آغاز ہو چکا ہے اگر کیسکو کا یہی رویہ برقرار رہا تو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ورنہ شدید احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔