• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں کیخلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے بلوچستان بھر سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور نصیرآباد بار سے دو سینئر وکلاء شبیر احمد شیرازی اور طارق مشتاق کو گرفتار کرنے کے خلاف آج پیر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہاگیاہےکہ بلوچستان میں جمہوری جدوجہد پر قدغن لگا ئی گئی ہے۔بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ حکومت فوری طور پر گرفتار وکلاء سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا کرے۔
کوئٹہ سے مزید