کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان میں آباد تمام اقوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جان محمد ہزارہ و دیگر کی بی این پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر کاشف حیدری نے جان محمد ہزارہ و دیگر کو پارٹی مفلر پہنائے اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، جس کی مثال سیاسی کارکنوں کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز صرف بی این پی کو حاصل ہے کہ حکومت میں رہتے اور حکومت سے باہر رہتے ہوئے ہمیشہ تمام اقوام کی ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر خدمت کی اور ان کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ۔ اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے جان محمد ہزارہ و دیگر نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کیلئے بلاتفریق آواز بلند کی ۔