• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، صبا خان کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی ڈپٹی انفار میشن سیکرٹری صبا خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے سیاسی افراتفری اور انتشار کے باعث ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے جس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ماضی میں موجودہ حکمرانوں کی جانب سے مہنگائی ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوئے کئے جاتے تھے لیکن اب حکومت میں آ کر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دئیے بغیر کوئی بھی حکومت مستحکم نہیں رہ سکتی۔
کوئٹہ سے مزید