• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں کمی‘ عوام کیلئے حکومت کا تحفہ‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےبیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں وزیراعظم شہباز شریف کی اولین کوشش عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،پارٹی قیادت کی دن رات محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے اندھیروں سے معاشی استحکام اور ترقی کے اجالوں کی طرف آگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملا،مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ویژن پر بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے وفاقی حکومت نے عوام کے دل جیت لئے، مہنگائی میں پسی عوام کے لئے موجودہ حالات میں حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی بہت بڑا تحفہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے منشور میں واضح اعلان کیا تھااور عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو عوام کو ہر ممکن ریلیف دینگے اور معیشت کی صورت حال بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنی سیاست دائو پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔
کوئٹہ سے مزید