کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قمبرانی روڈ بینک کالونی میں صفائی کی نا گفتہ صورتحال ‘ جا بجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے اہل علاقہ نے بتایا کہ مین نالے سے ملحقہ کچرے کے انبار لگا دئیے گئے ہیں جنہیں اٹھانے کا بندوبست نہیں گندگی کی وجہ سے ہرطرف تعفن پھیلا ہوا ہے اور قریبی آبادی و راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر حمزہ شفقات سے اپیل کی کہ مذکورہ علاقے میں صفائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔