کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ طاقت کے ذریعے بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے خود مٹ گئے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کی گڑھی خدابخش میں ان کی برسی کے موقع انہی کی پیروی میں جوش خطابت میں ایک بار پھر ملک میں باالعموم مسائل کے حل کو بات چیت و مذاکرات کی بجائے طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے جس پر میرا ان سے کہنا ہے کہ بلاول آپ کے نانا نے بھی پانچ سال تک زور لگا کر بھی بلوچوں کو صفحہ ہستی سے نہ مٹا سکے مگر وہ خود انہی کے ہاتھوں مٹ گئے جن کے بلاول آپ دست و بازو بن کر دھمکا رہے ہیں، بہتر ہے اپنی ماں کی طرح عاجزی و انکساری و ماں کی محبت والی ریاست کی ترجمانی کریں،بنگال میں طاقت کے نتائج سب کے سامنے ہیں،لہذا طاقت کے استعمال کی باتوں سے گریز کیا جائے۔