کوئٹہ(پ ر) تاجر رہنما ساجد علی جدون نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمرشل صارفین کو بارہ فی صد ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ جس پر تاجر برادری حکومت کی مشکور ہے۔ کمرشل بجلی تاجر مہنگی ترین خرید کرتے ہیں جس میں پیک آور کے الگ ریٹ شامل ہوتے ہیں جبکہ بلوں میں سات اقسام کے ٹیکس شامل ہیں ۔ انکم ٹیکس ایڈوانس تو گوشواروں میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت ہے لیکن ایکسٹرا ٹیکس فردر ٹیکس ایڈیشنل ٹیکس اور اسی ٹائپ کے تقریباً سات اقسام کے ٹیکس بلوں میں شامل ہوتے ہیں جو ایڈ جسٹیبل نہیں ہوتے ۔ ان ٹیکسوں کے بارے میں وزیر بجلی بھی کچھ نہیں بتا سکتے ہیں۔ ان تمام ٹیکسوں کو گوشواروں میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت جانی چاہیے۔