• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہومیوپیتھی دنیا بھر میں مسلمہ علاج ہے‘ڈاکٹر وحید احمد اعجازی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )ہومیوپیتھی دنیا بھر میں مسلمہ علاج ہے ۔ اس کی افادیت کا انکار ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار ہومیو پیتھک ڈاکٹر وحید احمد حجازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز جو اپنا کام نجی شعبے میں کر رہے ہیں اور کسی قسم کی گورنمنٹ کی سرپرستی نہیں اس کے باوجود پاکستان کی دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہومیو پیتھی کی تاریخ تقریباً 200 سا ل سے زیادہ پرا نی ہے ۔ ہومیو پیتھی جس طبی فلسفے کے تحت معرض وجود میں آئی، وہ فلسفہ یہ تھا کہ انسانی جسم کو قدرت نے ایسی صلاحیت دی ہے کہ وہ بیماریوں سے خود نبردآزما ہو کر اپنا علاج کر سکتا ہے۔ ہومیو پیتھی طریقہ علاج دراصل اسی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے جسے ʼقوت مدافعت کہتے ہیں اسے ʼعلاج بالمثل کہتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید