کوئٹہ(پ ر) اینٹی ڈرگ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارمان خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سٹی نالہ کاسی قبرستان سریاب پھاٹک جتک اسٹاپ پشتون آباد ہدہ اور گردونواح میں منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت افسوسناک ہے تشویشناک امر یہ ہے کہ منشیات کی ہوم ڈیلیوری بھی شروع ہو چکی ہے اور موبائل فون کی ایک کال پر گھر کی دہلیز تک منشیات پہنچا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد نہ صرف اپنے گھرانے بلکہ ملک و قوم کیلئے بوجھ بن جاتے ہیں ہم6سے اپنی مدد آپ کے تحت انسداد منشیات کیلئے کوشاں ہیں جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں کیلئے فری ایمبولینس سروس بھی شروع کر رکھی ہے۔