کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، منصور کاکڑ، خوشحال کاکڑ، ڈاکٹر رستم، ڈاکٹر عبداللہ، سردار بہلول خان اور سرداراحمد نےبیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی تباہی میں سیاسی جماعتوں کیساتھ دیگر ادارے بھی برابر کے شریک ہیں،آج ملک کا بچہ بچہ عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ہے‘انہوں نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ عوام کا ہے جسے موجودہ حالات سے نکالنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ، مہنگائی، بیروزگاری اور غیریقینی صورتحال نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔