• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان ٹینس ٹیم ٹرائلز 10 اور11اپریل کوہونگے

کوئٹہ (آن لائن) 35 ویں قومی کھیلوں میں شرکت کرنے والی بلوچستان کی ٹینس ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز ڈی جی سپورٹس بلوچستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10 اور 11 اپریل کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک ایوب اسٹیڈیم کے ٹینس کورٹ ہونگے سلیکشن کمیٹی میںبی او اے اور ڈی جی سپورٹس بلوچستان ممبرشامل ہیں خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ بالا تاریخ اور وقت پر ٹرائلز میں شرکت کریں کھلاڑی اپنے نام سیکرٹری بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن سید سلیم اختر اور نظام الدین کوچ کے پاس 9 اپریل تک اندراج کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید