• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں میپکو کابجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں میپکو کا ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن ۔ دنیاپور،لیاقت پور،ڈی جی خان میں 8نادہندگان کے ٹرانسفارمرز، 3چکوک سے ایل ٹی لائنیں اُتارلیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولپور سرکل محمد ثاقب اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین دنیاپور ڈویژن طارق عزیز میمن اور ایس ڈی او دنیاپورسیکنڈسب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورس نے اڈاذخیرہ، چک 223، چک227، چک 231،چک233 ،چک 45، چک47، چک51، چک55، پُل سرلہ اور ہیڈ کاریاں میں 22لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر6 نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر اور8میٹرز اُتارلئے جبکہ ایک چک سے 11کے وی جمپرز بھی اُتارا گیا۔ نادہندگان سے 2 لاکھ 50 ہزارروپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل محمدرفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین لیاقت پور ڈویژن ممتاز علی کلواڑکی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورس نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکو، پولیس اور رینجرز کی جوائنٹ فورسز نے چیکنگ کے دوران 8افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان سے مزید