• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کے تحت آج یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا

ملتان( سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آج (8 شوال کو)ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا، ملک کے مختلف شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، رحیم یار خان، ڈیر غازی خان، لیہ، بھکر اور خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی چوک گھنٹہ گھر سے ملتان پریس کلب تک نکالی جائے گی،ریلی سے علما، واعظین، سول سوسائٹی، سیاسی اور سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔
ملتان سے مزید