اسلام آباد( نیوز رپورٹر) قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے کہا ہے کہ رواں سال قازقستان سے پاکستان کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے خطے میں یگانگت ، اتحاد اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے، اپنے دفتر میں قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے وزارتِ مذہبی امور کے ذریعے برادر اسلامی ممالک سے تعلقات کو مزید فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر کافی کام کیا ہے پارٹی پالیسی ،قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تعلقات کے فروغ کا احیاء کر رہے ہیں انہوں نے سفیر کی جانب سے قازقستان میں ہونیوالی کانگریس آف کی ورلڈ لیڈرز میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین طلباء اور علماء کے وفود کا تبادلے چاہتے ہیں جس سے عوامی سطح کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔