• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو، کورنگی کازوے کے مقام پر انٹرچینج کے ڈیزائن کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو پر کورنگی کازوے کے مقام پر انٹرچینج کے ڈیزائن اور ملیر کے 3گوٹھوں کے تحفظ کے لیے چار کلومیٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ کورنگی کازوے سے شاہراہِ بھٹو کی طرف جانے والا ابتدائی مقام جام صادق انٹرچینج سے 200 میٹر پہلے واقع ہے۔ ڈی ایچ اے اور کورنگی کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ کورنگی کازوے پر ایک مستقل انٹرچینج یا چوراہا تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کورنگی، ڈی ایچ اے اور شاہراہِ فیصل (کے پی ٹی انٹرچینج) سمیت تمام سمتوں سے ٹریفک کی روانی میں سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے شاہراہِ بھٹو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) کو ہدایت دی کہ وہ پی سی-ون تیار کر کے آئندہ تین دنوں میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کو منظوری کے لیے جمع کروائیں۔

ملک بھر سے سے مزید